نئی دلی //یونیسف نے دنیا کے تماممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت میں کووڈ کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے انڈیا کی مدد کریں بصورت دیگر اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے ۔یونیسیف نے کہا، ’’ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک دنیا بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک ‘‘ متعلقہ اموات، وائرس میں تبدیلی اور سپلائی میں دیری جیسی گونج علاقے اور پوری دنیا میں سنائی دے گی ۔یونیسیف نے ہندستان کو بیس لاکھ فیس شیلڈ اور دو لاکھ ماسک سمیت اہم زندگی کو تحفظ دلانے والے سامان کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کی ہے۔ اس ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا ، "ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کپا جب تک دنیا بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک " متعلقہ اموات، وائرس میں تبدیلی اور سپلائی میں دیری جیسی گونج علاقے اور پوری دنیا میں سنائی دے گی۔