واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ کروڑسے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ قریب 14.21 لاکھ افراد جاں بحق یوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 6،03،46،970 افراد کو متاثر کیا ہے اور 14،20،721 افراد کو ہلاک کیا ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک1،27،72،721 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،62،177 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جمعرات کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،489 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.66 لاکھ ہوگئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 1،35،223 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 4،52،344 فعال کیسز موجود ہیں۔برازیل کورونا سے متاثرہ افراد کے معاملے میں تیسرے نمبرپر، شفایابی اور اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61.66 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 1،70،769 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فرانس میں تقریبا 22.22 لاکھ افراد متاثر ہیں اور 50،700 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.44 لاکھ کے پار ہوچکی ہیاور اب تک 37،173 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 16.05 لاکھ سے زیادہ افراد انفکٹیڈ ہوچکے ہیں اور 44،037 ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک، تقریبا 15.61 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 56،630 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں، تقریبا 14.81 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 52،028 جاں بحق۔ارجنٹینا میں، کوویڈ 19 سے اب تک 13.9 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37،714 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک تقریبا 12.71 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،860 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔میکسیکو میں اب تک 10.7 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اورجبکہ اموات کی تعداد 103،597ہے۔ جرمنی میں، تقریبا 9.96 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 15،210 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں اب تک 9.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،685 ہلاک۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 9.24 لاکھ سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں اور 14،988 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران میں اب تک 8.94 لاکھ سے زیادہ افرادمتاثر اور46،207 ہلاک ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں متاثرین کی تعداد 7.75 لاکھ سے زیادہ افراداورہلاک شدگان کی 21،201 ہوچکی ہے۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.80 لاکھ سے زیادہ اور اموات کی 11،857 ہوچکی ہے۔ بیلجیم میں، تقریبا 5.65 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 16،077 ہے۔ چلی میں 5.44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 15،138 ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق میں، متاثرہ افراد کی تعداد 5.42 لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی 12،086 ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 5.12 لاکھ اوراموات کا اعدادوشمار 16،225 ہوگیا ہے۔ نیدرلینڈ میں، کورونا سے 5.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،185 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.05 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7،611 ہے۔ ترکی میں کورونا سے 4.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،840 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 4.54 لاکھ سے زیادہ متاثراور6،487ہلاک ہوگئے ہیں۔ رومانیہ میں 4.40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر 10،541 ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائن میں متاثرین کی تعداد 4.23 لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی8،215 ہوچکی ہے۔پاکستان میں 3.86 لاکھ سے زیادہ متاثرہوئے ہیں اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد7،843 ہے۔ ابھی تک سعودی عرب میں، کورونا سے 3.56 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5،825 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا کیس میں کناڈا نے اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا3.51 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 11،733 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مراکش میں اب تک 3.36 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5،539 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک تقریبا 3.32 لاکھ افراد متاثراور 2،826 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں متاثرین کی تعداد3.09 لاکھ اور ہلاکتوں کی 4،393 ہوچکی ہے۔کورونا وائرس نے ایکواڈور میں 13،288، بولیویا میں 8933، مصر میں 6585، سویڈن میں 6555، چین میں 4742، گوئٹے مالا میں 4107، پناما میں 3002 اور ہونڈوراس میں 2888 افراد کی موت ہوچکی ہے۔