ڈوڈہ//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خالد نجیب سہروردی نے آئین ہند میں ریاست جموں کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن کی دفعہ 35-اے کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف ریاست گیر احتجاجی ہڑتال میں ڈوڈہ خطہ بالعموم اور صدر مقام ڈوڈہ میں لوگوں کی طرف سے بلالحاظ مذہب و ملت رنگ و نسل ہڑتال کامیاب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ آپسی بھائی چارہ میل جول و محبت ہماری وراثت ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس وراثت کو کھونے نہ دیں گے۔ پریس کے نام جاری بیان میں سہروردی نے کہا ہے کہ بالخصوص غیر مسلم دوکانداروں ، طالب علموں دیگر تاجر پیشہ افراد و ٹرانسپورٹروں نے اس احتجاج میں عملی شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ دفعہ 35-Aکی حفاظت ہمارا مشترکہ معاملہ ہے اور کوئی ہم کو اس بات پر تقسیم نہ کرسکتا ہے اور با بار محض اقتدار کی خاطر ہم کو مذہب، زبان، علاقہ، فرقہ کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے عناصر کو بھر پور جواب دیا اور غیر مسلموں کی طرف سے احتجاجی ہڑتال میں دل و جان سے شرکت کرنے پر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کوئی بھی ہم کو ہمارے ماضی میں علٰحیدہ نہ کرسکتا ہے جس میں آپسی پیار محبت عزت احترام رواداری ایک دوسرے کے غم میں برابر کا شریک رہنا شامل ہے اور میں بھی اُن تمام لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ ہم ہمارے قدیم سماجی تانے بانے کو زک پہنچانے والوں کے ساتھ کبھی نرمی نہ کروں گا ناہی کسی بھی مصلحت میں آکر اُن کے ساتھ مفاہمت کریں گے۔ خالد نجیب سہروردی نے ریاستی و مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ دفعہ35-Aسے کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ کے سنگین نتائج ہوں گے۔