راجوری//خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقعہ پر ضلع ہسپتال راجوری میں خون کا عطیہ دیاگیا جبکہ اس دوران لوگوں کو بیداری بھی فراہم کی گئی۔ضلع ہسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے خون عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیاگیا جس دوران آئی ڈبلیو ایم پی کے پروگرام منیجر راجیش بسوترا سمیت کئی لوگوں نے خون بطور عطیہ دیا۔میڈیکل سپراٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود بجاڑ نے خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔دریں اثنااسی طرح کا ایک کیمپ ضلع ہسپتال پونچھ میں بھی منعقد کیاگیا۔