ڈوڈہ//گذشتہ پندرہ دِنوں سے چل رہی 'سوچھتہ ہی سیوا ہے' مہم آج ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہوئی۔ 15 ستمبر سے دو اکتوبر تک چلنے والی اس سوچھتہ مہم میں مختلف محکموں بشمول تعلیمی اِداروں نے بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی اور عوام کو صفائی سے متعلق بیدار کرنے کے لئے بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا۔اس مہم کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کے مقاصد کی اہمیت اور گاندھی جی کے صاف پاک بھارت کے مشن کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔اس پروگرام کا اہتمام محکمہ دیہی ترقی ڈوڈہ اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیا جس میں جموں کشمیر بنک، ایچ۔ڈی۔ایف۔سی بنک نے صفائی کا گھر سے آغاز، کے بینر تلے اس مہم میں شراکت کی جس میں کم آلودگی بہتر حل، اور پاکیزگی وغیرہ کا نعرہ شامل ہے۔اس تقریب کے دوران مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلباء کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بحث مباحثہ مقابلے، مضمون نویسی، نقشنگاری، کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اپنے خطاب کے دوران طلباء نے اس موضوع کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کی جانب زور دیتے ہوئے کہا کہ صفائی سے متعلق بیداری مہم کے تحت ضلع کو صاف بنائیں، اس موقع پر رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار بطور مہمان خصوصی جبکہ اْن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکھوال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈوڈہ اختر قاضی، چیف ایجوکیشن افسر ، ڈی پی او اور ضلع انتظامیہ کے افسران اور بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ سوچھتہ ابھیان جس کو وزیر اعظم نریندر مودی نے تین سال قبل دوبارہ اس کا آغاز کیا تھا اور طلباء و عوام کو اس جانب گامزان کیا گیا تاکہ مہاتما گاندھی کے خواب صاف بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیاجا سکے۔طلباء سے ،سوؤچھتہ ہی سیوا ہے، اسکیم کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کی تلقین کی گی اْنہوں نے کہا کہ ہم اگلے ماہ سے بلاک کھلینی اور بلاک گندنہ کو، اوپن ڈیفکشن فری، بنانے جا رہے ہیں۔تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی اور اْن کے ہمراہ دیگر مہمانان نے پروگرام کے دوران مقابلے میں اعلی کارکردگی پیش کرنے طلبای و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈوڈہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔