پونچھ//خطہ پیر پنچال کے اکثر علاقوں میں ہوئی شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے جہاں فصلیں متاثر ہوئی ہیں وہائیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔پونچھ ضلع میں جاری تیزبارش اورژالہ باری سے جہاں فصلوں اور پھلوں کو نقصان ہوا ہے وہی اس سے سردی کی لہر چل رہی ہے ۔بارش اورژالہ باری کے سبب فصلوں اور پھلوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بارش اور شدید ژالہ باری سے سردی کی لہر چل رہی ہے جس کے سبب گرم کپڑوں کی پھر سے ضرورت پڑ رہی ہے، تو وہیں کسانوں کی پیشانی پر تشویش کی لہر ہے۔ ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں شاہپورسے شدید بارش اور ژالہ باری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہے۔اس تعلق سے علاقے کے سماجی کارکن رشیدشاہپوری سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات بارش اورژالہ باری نے پھلوں اور فصلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔بارش کی وجہ سے فصل کے پتے پھٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا بارش اور شدید ژالہ باری کے بعد سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ادھر تحصیل منڈی، تحصیل سرنکوٹ،مینڈھر کے بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر تازہ برف باری کی بھی اطلاع ہے ۔ تینوں تحصیلوں میں بھی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھلوں کا نقصان ہوا ہے اور سردی کی لہر جاری ہے۔راجوری ضلع کے سب ڈویژں کوٹرنکہ کے کچھ علاقوں کیساتھ ساتھ تھنہ منڈی اور منجاکوٹ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔