راجوری //تھنہ منڈی سے تعلق رکھنے والے ایک خانہ بدوش کنبے پر اس وقت افتاد ٹوٹ پڑی جب مغل شاہراہ پر سفر کے دوران ایک ٹرک نے اس کی درجنوں بھیڑ بکریاں کچل دیں ۔ذرائع کے مطابق غلام بی ولد غلام دین ساکن پاٹھی تھنہ منڈی راجوری سے اپنی بھیڑ بکریوں کے ہمراہ سرینگر کی طرف جارہاتھا جس دوران مغل شاہراہ پر ڈگراں کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر JK02P 2181نے ان بھیڑ بکریوں کو کچل دیا جس کی وجہ سے کئی بھیڑ بکریاں ہلاک و زخمی ہوئیں ۔اس دوران خود یہ کنبہ مشکل سے بچ گیا تاہم اسے بھیڑ بکریوں کی صورت میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچاہے ۔بعد ازآں پولیس نے ٹرک کو ضبط کرلیاتاہم اس کا ڈرائیور بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔