عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سابق وزیر سُکھ نندن چودھری کی قیادت میں ایک وفد کل یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا سے ملاقات کی۔چودھری کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے جونیئر اسسٹنٹوں ، جونیئر سٹے ٹیسٹکل اسسٹنٹوں، سٹینو گرافروں کے وفد نے مختلف محکموں میں تیز رفتار بھرتیوں اور ان کی تقرریوںپر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔پرنسپل سینک سکول نگروٹہ کیپٹن (آئی این ) اے کے ڈیسائی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور سکول کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سکول کے آنے والے پروجیکٹوں سمیت سکول کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔دوسرے وفود جن میں آل اِنڈیا گجر مہاسبھا جموںوکشمیر یوٹی جس کی قیادت صدر چودھری بشیر کوہلی ،جموں چیمبر آف ہاٹ مکس پلانٹ آپریٹرز جس کی قیادت چیئرمین سی پی گپتا اور آل اِنڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی آرگنائزیشن جس کی قیادت آر کے کلسوترا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
سابق قانون ساز وکرم رندھاوا نے منوج سنہا سے ملاقات کی اور کھیلوں کے افراد کی بھرتی کی پالیسی کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ بھرتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا اور دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کو بھی جلد از جلد پْر کیا جائے گا۔رکن بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹو جموں کشمیر کی قیادت میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور مختلف مسائل اور ترقیاتی مطالبات سے آگاہ کیا ۔پونچھ سے بی جے پی کے ایک وفد نے جس کی قیادت ضلع سکریٹری ایس آصف آزاد کر رہے تھے نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور مینڈھر شہر میں رنگ روڈ کی تعمیر، بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری سمیت دیگر مطالبات پیش کئے۔سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب، چوڑی کا ایک وفد جس کی قیادت میجر جنرل ایس کے شرما، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ)، سابق ممبر ایس ایم وی ڈی ایس بی کر رہے تھے،نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ ڈوگری کو سکولوں میں لازمی مضمون بنایا جائے۔بعد میں، فیڈریشن آف انڈسٹریز کے ایک وفد نے، جس کی قیادت ایس للت مہاجن کر رہے تھے، لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر کے UT کے موجودہ کام کرنے والے صنعتی یونٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔