بارہمولہ//بارہمولہ میں ایک سرپنچ کے مکان کے باہر پر اسرار دھماکہ ہوا جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔یہ واقعہ رات کے ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شراکہ وارا، واگورہ کریری کی خاتون سرپنچ نریندر کور کے مکان کے باہر دھماکہ جیسی آواز آئی جس کے فوراً بعد پولیس یہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ہونے سے مکان کے چند شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مکان کے نزدیک نجی ماروتی کار کو تھوڑا نقصان ہوا۔ پولیس نے تاہم بتایا کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے کہیں نہیں ملے لیکن اسکے باوجود پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون سر پنچ کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔