سرینگر// جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی)کے وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صوبہ کشمیر کے پی ایم ای جی پی ، جے کے آر ای جی پی ، این ایس ایس ایچ اور ایس ایف یو آر ٹی آئی کلسٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سیکریٹری / سی ای او کے وی آئی بی ، صوبہ کشمیر کے ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی ، صوبہ جموں کے ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی اورصوبہ کشمیر کے ضلع اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم ای جی پی کے تحت1857 درخواستوں میں 3870.67 لاکھ روپے مارجن منی تقسیم کی گئی ہے جبکہ جے کے آر جی پی کے تحت 338 درخواست دہندگان کے مابین 875.16 لاکھ مارجن کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس ایف یو آر ٹی آئی کے تحت صوبہ کشمیر میں چھ کلسٹروں کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے د و سی ایف سی کلسٹرس رانی پورہ ، اننت ناگ اور رڈ بگ بڈگام میں کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر حنا بٹ نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ تازہ مقدمات کی کفالت کرنے سے پہلے وہ بینکوں کو راضی کریں کہ وہ اپنے متعلقہ بینک شاخوں میں تمام زیر اِلتوأ درخواستوں اور منظوریوں کو کلیئر کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہاکہ وہ مستفید افراد سے قریبی رابطہ رکھیں اور اَپنے یونٹوں کے قیام تک ان سے ہینڈ ہولڈنگ معاونت حاصل کریں۔ اُنہوں نے مزید انہیں ہدایت دی کہ وہ نئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایم ای جی پی / جے کے آر ای جی پی کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔