کشتواڑ// فوج کی جانب سے نیشنل رورل لائیو لی ہُڈ مشن (حمایت سکیم) کے اشتراک سے کشتواڑ کے نوجوانوں کیلئے بینکنگ اور رٹئیل سیکٹر میں کشتواڑ خطہ کے نوجوانوںکے لئے کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا۔کونسلنگ این آر ایل ایم،حمایت سکیم کے نمائندہ نے منعقد کی،جس کا انعقاد نوجوان طبقہ کو بینکنگ و رٹیل میں اپناکئیر ئیر بنانے کی جانب راغب کرنا تھا اور اسکے ساتھ ہی انکو مین پائور سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،سولان ،ہماچل پردیش میں انکو تربیت فراہم کی جائے گی۔کونسلنگ کی نشست میں کُل ملا کر 40مردوں اور 01 خا تون نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔سلیکشن عمل کے بعد کل ملا کر 27لڑکوں اور ایک خاتون کو تربیت کے لئے مین پائور سکل ڈیولپمنٹکارپوریشن ،سولان ،ہماچل پردیش میںپیشہ وارانہ تربیت کیلئے منتخب کیا گیا