ڈوڈہ/حق و انصاف کونسل نے اپنی تنظیم کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے ضلع ڈوڈہ ،کے لئے اپنا یونٹ تشکیل دیا ۔ ضلع کارڈی عادل بٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق انصاف کونسل کے ویژن،جو کہ نوجوانوں کے لئے ایک اُمید کی کرن ہے، سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں کافی نوجوانون نے اس آرگنائزیشن میں شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد وقت کی سرکاروں سے پریشان حال لوگوں تک رسائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اعتماد کی کمی۔مشکوک او نفرت کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔انہون نمے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم مختلف سیکشنوں میں بٹ گئے ہیں،جس سے نوجوان گمراہ ہو گئے ہیں۔اس موقعہ پر ضلع یونٹ کے عہدہ داروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا جس کے تحت امر جیت سنگھ کو صدر جبہ مختہار احمد کو نائب صدر، ابرار حُسین کو جنرل سیکرٹری، سنجیت بنڈرال کو سیکرٹری، ہردیو منہاس کو ترجمان ،توقیر احمد کو خزانچی، کامران دیو کو جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ مول سنگھ ، کلدیپ سنگھ، رکھوال ،رشپال سنگھ ،حفیظ اللہ ،محمد رفیق، توقیر احمد ،پرشوتم رکھوال، سنی پریہار ،سسریند سنگھ، سجاد احمدکو بطور ایگزیکٹو ممبران نامزد کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ یاصر خان، ایڈوکیٹ عدیپ بنڈرال اور ابرار چودھری بھی موجود تھے۔کونسل ضرورت مندوں او رغریبوں کے
انصاف اور یکسانیت کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔کونسل ریاست میں زیشان سعید کی قیادت میں گذشتہ تین سال سے کام کر رہی ہے۔