سرینگر// اسلام کے عظیم داعی ، مبلغ ، شیخ ولی تراش ابوالجناب حضرت شیخ نجم الدین احمد الکبری ؒ (المعروف بہ شیخ کبریٰؒ) کا 819واں سالانہ عرس وسط ایشیا ، برصغیر اور ریاست کے تینوں خطوں میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں بڑا اجتماع ہوا جہاںاطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرخطمات المعظمات، درود و زکار کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی اور بقعہ عالیہ کے امام و خطیب اور خدمات زیارت شاہِ ہمدان نے حضرت شیخ نجم الدین احمد الکبری کی روحانی اور علمی کارناموں اور پاک شہادت پر روشنی ڈالی۔ایسی ہی تقریبات خانقاہ ڈور شاہ آباد، وچی ، ترال ، چرار شریف، سوپور ، نوبرا ، سیر ہمدانؒ اور دیگر خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی منعقد ہوئی جبکہ زیارت مخدوم صاحب واقع کوہ ماران میں بھی ایک رُوح پرور تقریب کا انعقاد ہوا۔