سرینگر// عرس مبارک حضرت محین السنۃ بہائوالدین محمد نقشبند مشکل کشاؒ پوری ریاست میں 3ربیع الاول بدھ کو منایاجارہا ہے۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ نقشبندیہ خواجہ بازار میں منعقد ہورہی ہے ۔ اس سلسلہ میں بعد معمولات شبندیہ و خوجہ دگر تاز نماز عشاء انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام ایک سیرتی تقریب منعقدہوگی جس میں صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو، سرپرست انجمن مولانا شوکت حسین کینگ کی موجودگی میں آنجنابؒ کے گراں قدر احیائے سنت وترویج کے علاوہ اس سلسلہ مبارک کے روحانی قواعد و اصولوں کے گوشوں پر سیر حاصل بیان کرینگے۔ اس مجلس کا اختتام باگارہ نقشبندیہ کے امام و خطیب مولانا میر محمد طیب کاملی کے زریں علمی الفاظ و دعائوں سے تقریرہوگی۔ اس روز کی تقاریب میں انجمن کی طرف سے مطبوعات عامۃ المسلمین میں تقسیم کی جائینگی۔
ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے حضرت خواجہ نقشبند صاحبؒ کے عرس مبارک پر ریاست کے لوگوں خصوصاً ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خواجہ بزرگؒ کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے، پوری عالم انسانیت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کریں۔