عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید احمد وانی ولد علی محمد ساکن گاسو تحصیل حضرتبل کی تقریباً 18 لاکھ روپے کی رہائشی جائیداد ضبط کی ہے۔ملزم شخص منشیات سے متعلق متعدد مقدمات میں ملوث ہے جس میں تھانہ نگین کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 136/2022 کے تحت 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 27/2024 زیر نمبر 8/20، 21 این ڈی پی ایس ایکٹ تھانہ زکورہ شامل ہیں۔پولیس بیان کے مطابق ملزم ایک دائمی منشیات فروش رہا ہے جو علاقے میں منشیات اور نشہ آور اشیا فروخت کرتا تھا، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا تھا، جس سے امن و امان کے لیے ایک چیلنجنگ ماحول پیدا ہوتا تھا۔مذکورہ بالا جائیداد جو غیر قانونی منشیات کی تجارت سے حاصل کی گئی ہے NDPS ایکٹ کے سیکشن 68F کے تحت مجاز اتھارٹی سے تصدیق کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔بیان کے مطابق سری نگر میں منشیات فروشوںسے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے شہریوں کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہیلپ لائن نمبر 9596770550 کے ذریعے پولیس سے رابطہ کریں۔