راجوری //فوج نے بتایا کہ راجوری ضلع میں حد متارکہ کے نزدیکی علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں فوجی اہلکار مستعدی کیساتھ تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناپاک حرکت کو ناکام بنایا جاسکے ۔غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع کے نوشہرہ اور سندر بنی سب ڈویژن میں ملی ٹینٹوں کی دراندزی کے بعد فوجی کی جانب سے کی گئی کارروائی میں چار ملی ٹینٹ اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حد متارکہ کے قریبی علاقوں میں تعینات فوجی اہلکار وں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں فوجی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے کچھ فوٹو گرام بھی شائع کئے گئے ہیں جن میں فوجی اہلکاروں کو گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا جارسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہے ملی ٹینٹ درندزی کی مزید کوششیں کر سکتے ہیں ۔