یو این آئی
نئی دہلی//حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت حج 2025کے لیے فہرست منتظرین سے منتخب عازمین کو حج اخراجات کی رقم جمع کرانے کیلئے 31 جنوری تک سہولت دے دی گئی ہے واضح رہے حج خرچ کی پہلی اور دوسری قسط کل رقم 272,300 روپے ہے حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکولر / پریس ریلیز کے مطابق اس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی عازمین اس اعلان پر سختی سے عمل کریں اس کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے- یہ سہولت ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ/یو پی آئی کے ذریعے ہے۔ اس کے علاوہ عازمین اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکانٹ میں اپنے کور نمبر کے مطابق مخصوص پے ان سلپ پر بینک ریفرنس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔عازمین رقم ادائیگی کے بعد اپنے لازمی دستاویزات یعنی اپنے انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ اپنی متعلقہ ریاست/یونین ٹیریٹری حج کمیٹی میں 03.02.2025 تک جمع کرا دئیں۔حج اخراجات کی باقی رقم ہوائی اطلاع جہاز کا کرایہ اور سعودی عرب میں اخراجات طے ہونے کے بعد دی جائے گی۔ حج 2025 کے اخراجات کی تفصیلات متعلقہ روانگی کے مقامات کے مطابق ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گی۔مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سیرابطہ کر سکتے ہیں۔