سرینگر//علی جانہ کرکٹ کلب نے گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کھیلے گئے جے کے پی ایل سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل علی جانہ کرکٹ کلب اور سلطان واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔ علی جانہ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ 217 رنز کا بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہے۔ وحید تیلی (38 گیندوں میں 68) اور عادل کچرو (20 گیندوں میں 46) اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ سلطان واریئرز کے لیے شاکر اور درویش نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں سلطان واریئرز نے صرف 147 رنز بنائے اور میچ 69 رنز سے ہار گئے۔ محب خان (31 گیندوں میں 55) اور رئیس احمد (19 گیندوں میں 34) سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ندیم ڈار نے اپنی ٹیم کے لیے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وحید تیلی کو شاندار بیٹنگ پرمین آف دی میچ سے نوازا گیا۔