عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// جے اینڈ کے بینک کو ایم ایس ایم ای بینکنگ ایکسیلنس ایوارڈ2024 میں دو باوقار ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ بینک کو MSMEs (پرائیویٹ سیکٹر) میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بہترین بینک کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا اور بہترین MSME بینک (پرائیویٹ سیکٹر) میں رنر اپ کا مقام حاصل کیا۔نئی دہلی میں چیمبر آف انڈین مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (CIMSME) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر مملکت (فنانس) پنکج چودھری نے بینک کے ڈویژنل ہیڈ راجیش گپتا اور زونل ہیڈ (دہلی) سریش کمار چودھری کی موجودگی میں ایوارڈز پیش کیے۔ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے کہا’جے اینڈ کے بینک میں، ہم ملک بھر میں کاروباروں اور کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے MSME پر مرکوز اقدامات کو مضبوط بناتے رہتے ہیں۔ یہ تسلیم ہمیں اپنی خدمات کو مزید بڑھانے، MSMEs کے ساتھ اپنی مصروفیت کو مزید گہرا کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور ہم قابل رسائی بینکنگ سلوشنز اور مضبوط آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے ان کے منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔”