جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 37.۔کیشئو نگر،جانی پورمیں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جمو ں میونسپل کمیٹی کی ایک ٹیم نے لوگوں کو اس مہم کی جانکاری دینے کے لئے ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ٹیم نے لوگوں سے پالی تھین کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی۔ ٹیم نے اس دوران لوگوں کوجانکاری دی کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و جے ایم سی کے دیگرممبران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔جے ایم سی نے لوگوں سے پالی تھین ترک کرکے پٹ سن اور کپڑے کے بیگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔