Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جی ڈِی سی سانبہ میں ’ریاضیاتی سائنس اور ایپلی کیشنز ‘ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا اِفتتاح | حکومت جامع، تحقیق پر مبنی تعلیمی نظام کا تصور کرتی ہے:سکینہ ایتو کالج میں نئے اکیڈیمک بلاک ، لائبریری کے آر ایف آئی ڈی یونٹ اور کینٹین کا بھی اِفتتاح کیا

Towseef
Last updated: January 17, 2025 11:35 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

سانبہ//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ گورنمنٹ ڈِگری کالج سانبہ میں ’’ ریاضیاتی سائنس اور ایپلی کیشنز’‘‘پر دو روزہ قومی کانفرنس کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پررُکن قانون ساز اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ ، رُکن قانون ساز اسمبلی چاڈورہ علی محمد ڈار، رُکن قانون ساز اسمبلی زینہ پورہ شوکت احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعلیٰ تعلیم شانت منو،ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجیش شرما، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ اعجاز بشیر، کلسٹر یونیورسٹی کے ڈین، صوبہ جموں کے مختلف کالجوں کے پرنسپلوں اور طلبأ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔\وزیرسکینہ اِیتو نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی تبدیلی کی طاقت پر روشنی ڈالی اور اِن کانفرنسوںکے دوران فِکری اور دانشورانہ تبادلوں کی سراہناکی۔اُنہوں نے کہا،’’اِس طرح کی کانفرنسیں خیالات کے تبادلے، تحقیق کو فروغ دینے اور مشترکہ نیٹ ورکس کی تعمیر کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جو ہمارے خطے کی تعلیمی اور عملی ترقی میں حصہ اَدا کرتے ہیں۔‘‘وزیر موصوفہ نے تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اِدارے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اَپنی بہترین کارکردگی کوجاری رکھے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسے تعلیمی نظام کا تصور رکرتی ہے جو جامع، تحقیق پر مبنی اور عالمی معیار کے مطابق ہو۔ این اِی پی 2020کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، تدریس کے جدید طریقوں کو متعارف کرنے اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینے کے لئے اَقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے تعلیمی اِداروں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی دونوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے کالج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔رُکن قانون ساز اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے اَپنے خطاب میں ایک بصیرت اَفروز کانفرنس کے اِنعقاد میں کالج کی کوششوں کی ستائش کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تکنیکی اِختراعات اور مسائل کے حل میں ریاضی کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز نے خطاب کرتے ہوئے سکالروںکے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر کانفرنس کو سراہا۔کانفرنس کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر نارائن دَت نے کانفرنس کے موضوع کا تعارف کرتے ہوئے تکنیکی ترقی میں ریاضی کے رول پر زور دیا جبکہ پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اے پی سنگھ نے اپنے کلیدی خطاب میں آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی منظر نامے میں ریاضیاتی ایپلی کیشنز کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے کانفرنس ایبسٹرکٹ بُک، کالج میگزین بسنتر، وِکاس بھارت میگزین ’’یووا درشتی‘‘، آئی کیو اے سی نیوز لیٹر ’سارتھی‘ اور پی آر اے وی اے ڈی الیکٹورل لٹریسی کلب کے نیوز لیٹر’’نیتی نیرڈ‘‘ بھی جاری کیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ کانفرنس میں ریاضیاتی تجزیے، اطلاقی ریاضی، کمپیوٹیشنل ریاضی، ریاضیاتی طبیعیات اور الجبرا جیسے مختلف موضوعات پر 80 تحقیقی مقالے اور پوسٹر پرز ٹیشنز پیش کئے جائیںگے جن میں مختلف اِداروں کے 135 شرکأ نے شرکت کی۔بعد میں سکینہ اِیتو نے کانفرنس کے موقعے پر کالج کے لئے نئے اکیڈیمک بلاک اور لائبریری میں آر ایف آئی ڈی یونٹ کا اِفتتاح کیا اور کالج کینٹین کو خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے ’اُمید‘سکیم کے تحت چلایا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کے ایک گروپ کی وطن واپسی
برصغیر
چاچا زاد بھائی کے موت کی خبر سن کر 20سالہ لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کیا
تازہ ترین
کشمیر محفوظ ہے، یاتری اور سیاح یہاں آئیں: گجندر سنگھ شخاوت
برصغیر

Related

تازہ ترینجموں

جموں یونیورسٹی ہوسٹل جمبولوچن کی بالکونی سے گرنے کے باعث طالب علم جاں بحق

June 18, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

ریاستی درجہ کی بحالی کوئی احسان نہیں، جموں و کشمیر کے عوام کا آئینی حق ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

June 18, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

امرناتھ یاترا 58: ’جے کے اے ایس‘ افسران بطور کیمپ ڈائریکٹرز و ایڈیشنل ڈائریکٹرز تعینات

June 18, 2025
تازہ ترینجموں

امرناتھ یاترا: جموں صوبہ میں اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت، سیکورٹی مزید سخت

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?