جموں//جی او سی 9کارپس لیفٹیننٹ جنرل اُوپندر دویدی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو سے ملاقات کر کے اُنہیں اپنے حد اختیار والے علاقے میں حفاظتی صورتحال کے بارے میں تفصیل دی۔لیفٹیننٹ گور نر اور جی او سی نے مؤثر حفاظتی انتظامات اور جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی کلہم حفاظتی صورتحال سے متعلق مختلف معاملات پر غور و خوض کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی علاقائی سا لمیت اور اندرونی حفاظت کے تحفظ کے لئے حفاظتی عملے کے کردار کو سراہا۔اُنہوں نے فوج اور دیگر حفاظتی ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل کے قیام پر زور دیااور جموںوکشمیر میں حفاظتی معاملات سے نمٹنے کے لئے تمام فرنٹوں پر نگرانی کو بڑھانے کا مشورہ دیا۔دریں اثناء جی او سی نے آرمی وائیوزویلفیئر ایسو سی ایشن کا تیا ر کردہ ماحول دوست دوبار ہ قابل استعمال ہینڈ بیگ لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اے ڈبلیو ڈبلیو اے کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے نہ صرف ضرورت مندوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ روزانہ زندگی میں ماحول دوست مصنوعات کے استعمال سے متعلق بھی جانکاری عام ہوگی ۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ایسی مصنوعات کو جموںوکشمیر ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم محکموں کے شوروموں میں ملک بھرمیں نمائش کے لئے رکھنے کے امکانات تلاش کئے جائیں گے ۔