ممبئی//ریلائنس جیوانفوکام لمٹیڈ نے اپنے صارفین کیلئے نئے پوسٹ پیڈکی پیش کش کی ہے ۔سبھی نئے جیوپوسٹ پیڈ 15 مئی 2018سے شروع کئے جارہے ہیں ،اس مقصد کے لئے کمپنی نے اپنے نیٹ ورک کومزیدمستحکم بنایاہے۔زیروٹچ جیوپوسٹ پیڈنیٹ ورک کی دنیامیں ایک انقلابی قدم ہے کیونکہ بھارت اوربیرون بھارت میں جیوکی جانب سے شروع کی گئی یہ مواصلاتی خدمت برائے نام داموںپردستیاب ہوں گی۔اس سلسلے میں جیونے نہایت ہی پرکشش اورصارف دوست انٹرنیشنل کالنگ اورانٹرنیشنل رومنگ ٹیرفس کااعلان کیاہے تاکہ صارفین جیوکے ساتھ جڑے رہیں اورانہیں نہایت ہی کم داموں پرمواصلاتی خدمات میسرہوں۔زیروٹچ پلان کے تحت 199روپے میں پوسٹ پیڈصارفین ان لمٹیڈ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔