بارہمولہ// جہلم کرکٹ کپ سیر کے کھیلے گئے میچ میں افروٹ الیون سپورٹس کلب نے ایک دلکش مقابلہ میں ایسکارٹ ایگلز بارہمولہ کو دو وکٹوں سے ہار کا سامنا کرایا ۔ٹاس جیت کر ایسکارٹ ایگلز نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور شروعات میں 9اورز میں 24 رنز بناکر چار وکٹیں گنوائی لیکن بعد میں افروٹ الیون کے اسپین گیندباز ایسکارٹ ایگلز کے بلیبازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور افروٹ الیون کے سامنے نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز کا ہدف رکھا ۔جواب میں افروٹ الیون سپورٹس کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی اور بیس رنز پر 6 وکٹیں کھوئی لیکن بعد میں یعقوب اور شکور نے زمدارانہ انداز اپناتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لئے 61 رنز کی اہم شراکت بناتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا ۔شکور نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔نصیر نے ٹیم کے لئے تیز رفتار 18 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔شکور کو بہترین کارکردگی کے عوض میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ کو یوتھ ویلفیئر ایسوسیشن سیر جاگیر آرگنائز کرا رہی ہے ۔