جموں// معروف اردو شاعر و محقق بلراج بخشی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میںمنعقدہ ایک تقریب کے دوران عزت افزائی کی گئی ۔ بلراج بخشی کو وہاں اُتر پردیش بھارتیہ بھاشا سنستھان لکھن¿و اور جواہر لعل یونیورسٹی کے شعبہ سنسکرت اور قدیم علوم کے ایک مشترکہ سیمینار میں مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام ہندوستانی زبانوں کے مابین مماثلات کے بارے میں تھاجس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف زبانوں کے ماہرین نے اپنے خیالات رکھے ۔ بلراج بخشی نے ریاست جموں وکشمیر میں اردو زبان کا تواریخی اور لسانی منظرنامے کے حوالے سے گفتگو کی ۔ واضح رہے کہ بلراج بخشی ریاست کے واحد اردو قلمکار ہیں جنہیں مرکزی وزارت ثقافت سے2007میں2 لاکھ 88 ہزار روپے کی اردو فیلوشپ مل چکی ہے۔ وہ ریاست کے واحد اردو قلمکار ہیں جن کے اردو افسانوںکے مجموعہ ’ ایک بوند زندگی ‘ پر اترپردیش اردو اکاڈمی اور بہار اردو اکاڈمی کی جانب سے2015 اور2016 میں انعامات اور ایوارڈوں سے نوازا جا چکا ہے ۔ حال ہی میں بلراج بخشی کوحکومت جموں و کشمیرکی ریاستی کونسل برائے فروغ ا ردوکا ممبر بھی نامزد کیا گیا۔ان کی تخلیقی کاوشوں پر جموں یونیورسٹی میں دو ایم فِل کی جا چکی ہیں اور ان کے فن پر دوردرشن سرینگر ، دوردرشن جموں اور ڈی ڈی اردو اور ای ٹی وی اردو سے کئی دستاویزی فلمیں بھی ٹیلی کاسٹ کی جا چکی ہیں۔