راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع میں ’جوائن انڈین آرمی ‘کے عنوان سے ایک آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران فوجی آفیسران نے نوجوانوں کو فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔فوج کی جانب سے منعقدہ آن لائن پروگرام میں ضلع کے سموٹ اور بدھل علاقہ کے نوجوانوں کو فوجی حکامات اور ملک کی خدمت کرنے کیلئے شمولیت اختیار کرنے کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ اس وقت دونوں سرحدی اضلاع میں روز گار جیسا ایک بڑا مسئلہ نوجوان کو متاثر کررہا ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ روز گار کیساتھ ساتھ ملکی خدمت کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں ۔اس پروگرام میں آن لائن طلباء اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران فوجی ماہرین نے فوج میں شمولیت کیلئے جسمانی قداور دیگر اہلیت کے سلسلہ میں بھی نوجوانوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔