سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں سنیچر کو مظاہرے ہوئے ۔
یہ مظاہرے ترال کے ہی آرمپورہ نامی گائوں میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران چھ مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد شروع ہوئے۔
پولیس ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔
اس سے قبل آرمپورہ میں فورسز نے ایک مختصر معرکہ آرائی کے دوران جن چھ جنگجوئوں کو جاں بحق کیا اُن میں انصار غزوۃالہند نامی جنگجو تنظیم کا نائب سربراہ بھی شامل ہے جو آرمپورہ کا ہی پاشندہ تھا۔