سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈورو کے ویری ناگ علاقے سے منگل کو ایک35سالہ شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ریاض احمد چاچی ولد عالم دین چاچی ساکن ہالن ویری ناگ کو آج صبح پولیا ویری ناگ کے قریب نالہ سندرن میں مردہ پایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکھتے ہی اُنہیں اطلاع دی جس کے بعد قانونی لوازمات پوری کی گئیں۔