جوہانسبرگ//جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 72سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے متعدد شاپنگ مالز، بینک اور دفاتر کو لوٹ لیا ہے جبکہ اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے۔جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگادی ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں جاری ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ہنگاموں کے دوران ایک شاپنگ مالز سے 10 افراد کی لاشیں بھی ملیں ہیں۔