جنرل وائی کے جوشی نے سندر بنی سیکٹر کا دورہ کیا

راجوری //شمالی کمانڈ کے کمانڈر جنرل وائی کے جوشی نے راجوری ضلع کے سندر بنی سیکٹر کا دورہ کر کے سرحدی علاقہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔26فروری کو دونوں ممالک کے مابین ہوئی معاہدہ کے بعد سرحدی علاقوں میں صورتحال پرامن ہے تاہم اس کے دوران شمالی کمانڈ کے لیفٹنٹ جنرل کے دوراے کے دوران جنرل آفیسر ان کمانڈنگ ودیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔اپنے دورے کے دوران موصوف نے سرحدی علاقوں میں فوج کے بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملکی سرحدی کی حفاظت کیلئے پوری طرح سے متحرک رہیں ۔اس دوران سرحدی علاقوں میں تعینات فوجی یونٹوں کے آفیسران نے موصوف کو پوری صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔غور طلب ہے کہ سندر بنی کا سرحدی سیکٹر راجوری اور جموں ضلع کے زیر تحت آتا ہے جبکہ اس مقام کو کافی حساس بھی مانا جارہا ہے جبکہ اس موقعہ پر گزشتہ کئی عرصہ میں درجنوں مرتبہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔