یو این آئی
جموں // جموں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ائر ٹریفک کنٹرول میں نصب راڈار نے ڈرون کی نقل و حمل کے بارے میں جوں ہی اطلاع دی تو فوری طور پر ہوائی اڈے کے اردگرد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے رڈاروں نے اس کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد ڈرون کی نشاندہی کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاتاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔
جموں ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کی نقل و حرکت، ہائی الرٹ جاری