سید امجد شاہ
جموں//گرمی کی لہر نے جموں کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں درجہ حرارت 41.0 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا ہے جس نے یہاں کی عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اس ماہ کے آخر تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پچھلے ایک ہفتے سے جموں میں دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے حوالے سے حکام نے بتایا “جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.0 ڈگری سیلسیس تھا اور اسی طرح رات کا درجہ حرارت 23 مئی 2023 کو 26.4 ڈگری سیلسیس تھا۔” آج رات کا درجہ حرارت موسم کا سب سے زیادہ تھا۔حکام نے بتایا کہ 19 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 21.0 ڈگری سیلسیس تھا۔
اسی طرح 20 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.0 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22.6 ڈگری سیلسیس تھا۔21 مئی کو میٹ عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا تھا۔22 مئی 2023 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.0 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25.1 ڈگری سیلسیس تھا۔حکام نے پیشین گوئی کی ہے کہ جموں میں 26 مئی سے 29 مئی 2023 تک ‘ہلکی سے درمیانی’ بارش ہو سکتی ہے اوربارش مغربی ہوائوں کی وجہ سے متوقع ہے۔