عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کی پہلی کیمبرج انگلش لینگویج لیب برائے 2023-24 تعلیمی سیشن کے افتتاحی پروگرام کا آج، یعنی 22 جولائی 2023 کو برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول، جموں میں افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سدھیر ورما نے خطاب کیا۔انہوںنے کیمبرج انگلش لینگویج لیب کا افتتاح کرتے ہوئے آج کی دنیا میں انگریزی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انگریزی میں بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں چاہے وہ گرامر کی غلطیاں ہی کیوں نہ کریں، اور طلباء کو ہر روز انگریزی کی مشق کرنے کی ترغیب دی۔بیومس کی پرنسپل اپرنہ کوہلی نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں جونیئر اور سینئر دونوں ونگ کے طلباء نے شرکت کی۔ لینگویج لیب طلباء کے لیے ہر ہفتے کے ہر پیر تا ہفتہ کھولی جائے گی۔افتتاح کے بعد ایس ایس بی جموں کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شجرکاری مہم کے دوران، تقریباً 200 پودے لگائے گئے اور 200 سے زیادہ پودے سدھیر ورما (ڈی آئی جی ایس ایچ کیو ایس پی ایل او پی ایس- جموں)، چیئر پرسن ڈاکٹر پنہ منہاس اور برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل کی پرنسپل اپرنہ کوہلی نے عطیہ کئے۔