سرینگر //جموں و کشمیر میںدوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 15افراد اپنی جان گنواچکے ہیں اور اسطرح 2دنوں کے دوران 34افراد فوت ہوئے ہیں۔متوفین کی مجموعی تعداد 2126 تک پہنچ گئی۔ اس دوران بیرون ریاستوں اور ممالک سے جموںوکشمیر آنے والے 176افراد سمیت 2030 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 58ہزار374 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 40 ہزار791ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2030 کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 2030متاثرین میں 834جموں جبکہ 1196کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1196 افراد میں 84افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے وادی پہنچے جبکہ 1112افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے۔ کشمیر کے 1196متاثرین میں سرینگر میں591، بارہمولہ میں 180، بڈگام میں 81، پلوامہ میں 48، کپوارہ میں 45، اننت ناگ میں 99،بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 48، کولگام میں 83 اور شوپیان سے 7تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد94ہزار704تک پہنچ گئی ہے۔سنیچر کو کشمیر میں 8افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںسی ڈی اسپتال میں 2،صدر اسپتال میں 3،سکمز صورہ میں 2 اور ایک جی ایم سی بارہمولہ میں فوت ہوا۔ متوفین میں لال بازار کی 66سالہ خاتون، بٹہ مالو کا 55سالہ شخص، ہارون کی 60سالہ خاتون، اونتی پورہ کا 80سالہ معمر شخص اور بارہمولہ کا 68سالہ شخص شامل ہے۔کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 1323ہوگئی ہے۔ جموں میں 834افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 92افراد سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ742افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں کے834متاثرین میں جموں میں 530، ادھمپور میں 62، راجوری میں 48، ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 57، سانبہ میں 48، کشتواڑ میں 6، پونچھ میں 27، رام بن میں 18 اور ریاسی سے 35افراد تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 63 ہزار670 تک پہنچ چکی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 7افراد فوت ہوئے ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں2، جی ایم سی کٹھوعہ میں 2، جی ایم سی ڈوڈہ میں 1، سی ایچ سی سرنکوٹ میں ایک اور ایک کی موت گھر میں ہی واقع ہوئی ہے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 800کاہندسہ پار کرکے 803تک پہنچ گئی۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد ہوگئی ہے ۔