جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبودی کسان نوین کمار چودھری نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں پیٹرول سے نکالے گئے سپرے آئیل کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ناظم باغبانی کشمیر، ناظم زراعت کشمیر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی جبکہ ناظم باغبانی جموں ، ناظم زراعت جموں ، ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، نوڈل آفیسر ، آتما نربھربھارت جے اینڈ کے علاوہ متعلقہ تیل کمپنیوں کے نمائندے ، سینئر باغبانی اور زراعت کے افسران یہاں میٹنگ میں موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے آنے والے باغبانی و زرعی ضروریات کے لئے جراثیم کش و کیڑے مار اَدویات کی سپلائی اور دستیابی کا جائزہ لینے کے دوران تمام متعلقین کو سینٹرل انسکیٹ سائیڈ ایکٹ کے رہنما خطوط کے تحت کام مکمل کرنے کے لئے کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ سینٹرل انسکیٹ بورڈمیں درج تمام سپلائیروں کو جموںوکشمیر میں جراثیم کش و کیڑے مار ادویات کو سپلائی کرنے سے قبل تمام کوالٹی ، معیار ،پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا ۔نوین کمار چودھری نے ڈائریکٹر سکاسٹ کو ان اَدویات کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کے لئے بازاروں سے جراثیم کش و کیڑے مار اَدویات کے نمونے اُٹھانے کے لئے کہا اور ڈائریکٹر لا انفورسمنٹ کو اِس ضمن میں اپنا رول اَدا کرنے کی ہدایت دی اور سینٹر ل پیسٹ سائیڈ بورڈ میں جو کمپنیاں درج نہ ہوں انہیں یوٹی میںیقینی بنائیں کہ ان کے جراثیم کش و کیڑے مار اَدویات اِستعمال نہ ہوں ۔پرنسپل سیکرٹری نے سینٹرل انسکیٹ سائیڈ بورڈ میں درج مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کو اپنے مصنوعات جموںوکشمیر کو سپلائی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو سینٹرل لیبارٹری فرید آباد کی جانچ کی گئی مصنوعات کو دوبارہ جانچ کرنے کے لئے کہا تاکہ جموں و کشمیر میں معیاری جراثیم کش و کیڑے مار اَدویات کی معیاری سپلائی یقینی بنائی جاسکے ۔