جموں //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے مطالبات کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے معاملے کولے کرغیرمعینہ کام چھوڑہڑتال شروع کردی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کومحکمہ مال سے متعلق کاموں کے سلسلے میںمشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران پٹوارایسوسی ایشن کے عہدیداران کی قیادت میں محکمہ مال کے پٹواریوں اورگرداوروں نے ڈی سی دفترجموں کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسوسی ایشن کی مانگوں کوپوراکیاجائے گالیکن عرصہ درازگذرنے کے باوجود حکومت نے مانگوں کوپورانہیں کیاہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹواروں اورگرداوروں کو کافی مشکل اور نا مساعد حالات میں اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں کی تمام جائز مانگوں کو جلد پورا کیا جائے جن میںپے گریڈ کی فراہمی ڈائریکٹ نائب تحصیل داروں کی تعیناتی پرقدغن لگانااورپٹواریوں اورگرداروں کی محکمانہ ترقیوں کی میٹنگیں جلدمنعقدکرنا اورگرداور سرکل کومعرض وجودمیں لاناشامل ہے۔