سری نگر// کورونا مخالف ویکسین کی قلت کے بیچ جموں و کشمیر میں روزانہ بنیادوں پر کی جانے والی کورونا ٹیسٹنگ کی شرح میں 9 سے 16 مئی تک قریب 21 فیصد کمی درج ہوئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران روزانہ بنیادوں پر درج ہو رہے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد زیادہ درج ہوئی ہے۔
دریں اثنا یونین ٹریٹری میں کورونا ویکسی نیشن مہم بھی تھم سی گئی ہے ۔وادی کشمیر جہاں لوگوں کے الزمات کے مطابق بیشتر ویکسی نیشن سینٹر بند ہوئے ہیں، میں 13 مئی سے کورونا ویکسین کے صرف 815 ٹیکے لگوائے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کے سری نگر، اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور کپوارہ اضلاع میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگوایا گیا ہے۔