سرنکوٹ//جموں وکشمیر خدمت خلق سوسائٹی کی جانب سے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیراز میر نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گائورکھشک کے نام پہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز راجستھان میں ایک مسلمان کو کتنی بے رحمی کے ساتھ مارا گیا اور پھر اس کی نعش پر پٹرول چھڑک کر جلادی گئی لیکن مرکزی حکومت خاموش تماشائیوں کا رول نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوزہے اور ایسے واقعات پر خاموشی اختیار نہیں کی جانی چاہئے ۔انہوں نے مانگ کی کہ اس طرح کے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو ناحق انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں۔اس دوران سماجی برائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میںڈاکٹر عزیز خان ،عارف منہاس ،ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شاہ وغیرہ بھی موجود تھے ۔