سری نگر// جموں کے کسانوں نے غیر ملکی پھل 'ڈریگن فروٹ' کی کھیتی کرنا شروع کی ہے جس سے ان کو اچھا فائدہ پہنچ رہا ہے اور دکانداروں کو بھی مقامی طور تیار ایک نیا پھل بیچنے کو مل گیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ 'ڈریگن فروٹ' گردے کے مرض، شوگر وغیرہ جیسے کئی امراض کا موثر علاج بھی ہے۔
جموں سے13 کلو میٹر دوری پر واقع دمانہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے ہربنس لال چودھری نے گیارہ کنال اراضی پر اس پھل کا باغ لگایا ہے۔