جموں //جموں میونسپل کمشنر نے شہر میں جاری تعمیر اتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔اس سلسلہ میں انہوں نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے پروجیکٹوں کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آفیسران کو ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے زیر تحت شہر میں 100.74کروڑ کے تعمیراتی پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر میں نکاسی آب کے سلسلہ میں جیول چوک ،تالاب تلو ،جی جی ایم سائنس کالج ،ایم اے اسٹیڈیم ودیگر علا قوں میں شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ایگز یکٹو انجینئر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان پروجیکٹوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔اس دورے کے دوران انہوں نے ٹائون ہال کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے سیکشن ہیڈ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں نکاسی آب کے علا وہ انتظامیہ کے ریکارڈ کو معقول طریقہ کار سے بر قرار رکھا جائے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نالیوں میں گندگی اور دیگر ساز وسامان نہ پھینکیں تاکہ نکاسی آب متاثر نہ ہو ۔اس موقعہ پر محکمہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران سپرناٹینڈنٹنگ انجینئر ،ایگزیکٹو انجینئر وسٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔