عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کشمیر کے بعد جموں میں محکمہ تعلیم نے سرمائی زون کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ سرمائی زون سکولوں میں 03جولائی سے 12جولائی تک گرمائی تعطیلات رہے گی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے منگل کو جموں صوبے کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 03جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔اسکول ایجوکیشن جموں کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 03جولائی سے 12جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
یہ مزید حکم دیا گیا ہے کہ تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباء کی کسی بھی آن لائن رہنمائی کیلئے دستیاب رہیں گے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ اگر سکولوں کے سربراہ یا تدریسی عملے کی جانب سے شیڈول کی پابندی میں کوئی کوتاہی ہوئی تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔