جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے جموں بس سٹینڈ میں ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔مشیر موصوف نے سواگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکہ کو ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا۔انہوں نے اسے انسانیت اور انسانی اقدار کے منفی قرارد یا۔مشیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی۔گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے بس سٹینڈ جموں میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔ مشیر نے فوت ہوئے شخص کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بم دھماکے کو انسانیت سوز حرکت قرار دیا ۔ مشیر نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی اور فوت ہوئے شخص کے روح کی ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے فوت ہوئے شخص کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بم دھماکے کو انسانیت سوز حرکت قرار دیا ۔مشیر نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی اور فوت ہوئے شخص کے روح کی ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر مبارک گل نے جنرل بس سٹینڈ جموں میں گرینیڈ حملہ کی پرزور الفاظ میںمذمت کی ہے۔ زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مبارک گل نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے ۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی لیڈروں کے ہمراہ جموں بس اسٹینڈ میں ہوئے زخمیوںکی عیاد ت کی۔بھیم سنگھ نے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے اسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ کی تعریف کی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے فوری طورپر جموں و کشمیر کی تمام منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی جلد ایک میٹنگ بلانے کی اپیل کی۔