جموں //جنرل بس اڈہ میں گرینیڈ دھماکہ کے ایک روز بعد جموں ایئرپورٹ کے نزدیک مصروف ترین انٹری گیٹ سے بم نماشے برآمد ہوئی جس سے خوف پیدا ہوا۔ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ایئرپورٹ کے مین گیٹ سے آئی ای ڈی بم کی طرح کی ایک چیز برآمد ہوئی جس میں تازہ بیٹریاں اور کیبل کنکشن بھی کئے ہوئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران سی آر پی ایف کے سراغ رساں کتوںاور دیگر تکنیکی آلات کو بروئے لاکر اسے ناکارہبنایاگیا۔ذرائعنے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے اس مشکوک الیکٹرانک چیز کا معائینہ کرکے صاف کیا کہ یہ کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ بیٹریوں کو بم کی شکل دینے کا مقصد خوف کا ماحول پید اکرناہوسکتاہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کا آغا زکردیاگیاہے ۔جموں ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر ڈی کے گوتم نے بتایا کہ اس معاملے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک عام چیز تھی جس کو بم ناکارہ بنانے والی اسکواڈ نے بھی واضح کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام پروازیں اپنے مقررہ وقت پر اٹھیں گی اور کسی بھی پرواز کو ملتوی یا موخر نہیں کیا گیا ہے۔