سر ی نگر//مرکزی سیکریٹری داخلہ اَجے کمار بھلہ نے جمعہ کو یونین ٹیرٹیوں میں سمارٹ میٹرنگ رول آئوٹ اور پاور سیکٹر اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مرکزی سیکریٹری وزارتِ بجلی آلوک کمار اور تمام یوٹیوں کے چیف سیکریٹریوں نے حصہ لیا۔ مرکزی سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ریویمپیڈ ڈسٹربیوشن سیکٹر سکیم ،جس کا اعلان مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر ( مالی سال 2021-22 کے دوران کیا ،میں بنیادی طور پر اِس شعبے میں اِصلاحات پر توجہ دی گئی ہے ۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سکیم کا مقصد صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار اور قابل اعتماد کو بہتر بنانا ہے اور مالی اور عملی طور پر مؤثرتقسیم کے شعبے ہیں۔اُنہوں نے سمارٹ میٹرنگ پر زور دیا۔ ابتداً وزارت بجلی نے یوٹیوں میں سمارٹ میٹرنگ پر حاصل پیش رفت کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دی ۔ بتایا گیا کہ ملک میں وہ جگہ جہاں سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں ان میں بلوں کی کارکردگی اور وصولی کی کارکردگی میں بہتری کی وجہ سے نقصانات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کو مرکزی تعاون سے حاصل کردہ منصوبوں کے تحت مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں سمارٹ میٹرنگ کے رول آؤٹ کی تجویز پر ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت جموں و کشمیر مشن موڈ میں سمارٹ میٹرنگ کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت مذکورہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔بتایا گیا کہ سمارٹ میٹرس پیمائش ، بلنگ اور وصولی میں شفافیت لائیں گے جس سے بجلی کے نقصانات بالآخر کم ہوجائیں گے اور صارفین کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ میٹر کو مواصلاتی چینلوں کے ذریعہ سری نگر کے ڈیٹا سینٹر اور جموں کے ڈیٹا ریکوری سینٹرمیں دور سے پڑھا جائے گا ۔ اُنہوںنے کہا کہ میٹر ریڈنگ اور بِلنگ کامکمل چکر اِنسانی اِنٹرفیس کے بغیر خود کار ہے لہٰذبِلنگ کے تنازعات ختم ہوجائیں گے۔