نیوزڈیسک
جموں//صوبہ جموں میں گورو گو بند سنگھ کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ گردوارہ چاند نگر جموں سمیت شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔صوبہ کے دوسرے اضلاع بشمول ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں میں ضلعی گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کی جانب سے صوبہ جموں کے سبھی گوردواروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا سب بڑی تقریب جموں کے بی بی چاند کور گوردوارہ میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے گوردوارہ میں ماتھا ٹیکا اور ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔اس موقع پر راگی جتھوں نے بھجن کرتن کر کے عقیدتمندوں کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے گورو گوبند سنگھ جی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گورو گوبند سنگھ جی ایک عظیم سنت تھے اور ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔
جموںمیں گورو گو بند سنگھ کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا