حیدرآباد//کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرنے والے لوگ بہت متاثر ہیں۔ جمعیۃ علماء کریم نگر(تلنگانہ) کی جانب سے مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی نگرانی میں ایسے متاثر افراد اور خاندانوں میں نقد مالی امداد اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ دیہاتوں میں اس سلسلہ میں کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طورپرکئی افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی،ضرورت مندوں کو ان کے گھر پہنچ کر سامان پہنچایا جارہا ہے ۔اس موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈوکیٹ،جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے علاوہ ریلیف ٹیم موجود تھی۔