جموں // این سی پی سٹوڈنٹس ونگ کی جمعہ کے روز یہاں جسمانی طور ناخیز نریش کمار ،جو اودہم پو رمیں گذشتہ دو روز قبل ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوئئے ہیں اور اسکا علاج جی ایم سی جموں میں جاری ہے، کے سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق اطلاع ملتے ہی این سی پی یوتھ ونگ کی ایک ٹیم نے زیر قیادت نیشنل ایگزیکٹو کونسل ممبر انجینئر رشی کول کیلم ہسپتال جا کر انکی عیادت کی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایسا سنگین زخمی ایمرجنسی میں بغیر علاج کے رہا ،جسکی وجہ سے وہ کوما میں چلا گیا ہے۔ انجینئر ریشی نے اسکی سنگین حالت دکھ کر متعلقہ طبی عملہ سے اسکا صیح علاج کرنے کی اپیل کی ،تاہم ان پر اس اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ مریض کے تیمار داروں کو بازار سے ادویات خریدنے کیلئے کہا گیا ،جس کی انہیں سکت نہیں ہے۔ پریس بیان میں ہسپتال حکام پر مبینہ الزام لگایا کہ وہ وینٹی لیٹر دستیاب نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے مریض کو وینٹی لیٹر فراہم نہیں کر رہے ہیں ۔ این سی پی یوتھ ونگ نے ہسپتال عملہ سے مریض کا بہتر علاج کرنے کی اپیل کی ہے