جموں //وزیر جنگلات و ماحولیات راجیو جسروٹیہ نے محکمہ جنگلات کے سینئر اہلکاروں کو جنگلات کو ترقی دینے کے لئے موثر اقدام کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر جنگلات کا عہدہ سنبھلانے کے بعد اپنی پہلی میٹنگ میں وزیر نے محکمہ کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن، پولیوشن کنٹرول بورڈ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمہ ،سٹیٹ فارست ریسرچ انسٹیچوٹ،فارسٹ پروٹکشن فورس اور سوشل فارسٹری کوکافی قدرتی وسائل کی ترقی اور حصولیابیوں کے لئے موثر اقدام کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں چیف وائلڈ لائف وارڈن روی کیسر، ایم ڈی سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن سریش چُگ، چئیر مین پی سی بی وی سدارتھ،ڈائریکٹر سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن پی کے سنگھ، ڈائرکیٹر سوشل فارسٹری اے کے گپتا، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی بی ایم شرما نے کنزرویٹروں ،ڈی ایف اوزا و دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔جسروٹیہ نے افسروں کو اکٹھا کام کرکے بدلائو لانے کی تلقین کی۔انہوں نے افسروں کو وسائل کے لئے تفصیلی رپورٹس کے ساتھ تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔جنگلوںن میں آتشزنی کے وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے جنگلاتی اراضی کی نشاندہی کرنے اور جنگلاتی سٹاف کو جوڈیشل /ریونیو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ جنگلاتی اراضی کی نشاندہی متعلقہ محکمہ کے ساتھ موثر طریقہ سے انجام دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کو قدرتی وسائل کا تحفُظ کرنے میں ایک اہم رول نبھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔سوئل و واٹر کنزرویشن محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے آبی باڈیز کو تحفُظ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے ماحولیات کو تحفُظ دینے کے لئے متحدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے و ائلڈ لائف اورماحولیات کے تحفُظ کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت دی۔