برلن //جرمنی اور بیلجیئم میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی کم سے کم تعداد 170 ہوگئی ہے۔موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔جرمنی میں سیلاب سے تقریباً 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کولون کے جنوب میں واقع ارویلر میں 98 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں یا پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ان تک پہنچنا ناممکن ہے جبکہ کئی علاقوں میں رابطے کا سلسلہ اب بھی منقطع ہے۔جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن نے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دورہ کیا جہاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔’ہم ان لوگوں کے سوگ میں شریک ہیں جنہوں نے اپنیدوست، جاننے والے اور رشتے دار کھو دیے ہیں۔‘جمعے کو کولون کے قریب واسنبرگ میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کے بعد سات سو کے قریب رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل رائن لینڈ پلاٹینیٹ کا دورہ کریں گی۔بیلجیئم کی نیشنل کرائسز سینٹر کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ نیشنل کرائسز سینٹر نے مزید کہا ہے کہ اب بھی 103 افراد لاپتہ ہے یا ان تک حکام پہنچ نہیں پا رہے۔
کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پْراسرار بیماری میں مبتلا