Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! جدو جہد کامیابی کا اہم ذریعہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور آئے روز نت نئی مصنوعات متعارف کروائی جارہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کم سرمائے سے کاروبار کا آغاز بھی اب مشکل نہیں رہا۔ تاہم، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کم سرمائے کے باعث کسی نئے کاروبار کا آغاز مشکل اور چیلنجز سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس سے بھی بڑا چیلنج کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے کے بعد اسے کامیاب بناناہوتاہے۔ اس مشکل کا سامنا نہ صرف کم سرمائے سے کاروبار شروع کرنے والے انٹرپرینیور کو کرنا پڑتا ہے بلکہ ایک بڑے بزنس مین کو بھی ان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کامیابی کے لیے جدوجہد کرنا انسانی فطرت ہے اور اسی کی تگ و دو میں وہ اپنی پوری زندگی صرف کردیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی میں کامیابی کی قیمت مسلسل جدوجہد کرکےادا کرنا پڑتی ہے۔ تاہم، بعض اوقات منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث کئی لوگ اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرپاتے، یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ کاروبار میں بھی ناکام ہوجاتے ہیں۔ زیرِ نظر مضمون میں قارئین کی معلومات میں اضافے اور کاروبار میں کامیابی کے لیے کچھ ضروی تجاویز کا ذکر کیا جارہا ہے جو کاروباری معاملات میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔
عملے کا منظم ہونا : کاروبا ر میں کا میابی کا پہلا اصول منظم ہونا ہے اوراس اصول کے لاگو ہونے کا آغازنہ صرف اپنے ملازموں بلکہ خود اپنی ذات سےکیجیے۔ اس اصول کے ذریعے لوگ اپنے دفتری کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے عادی ہوجائیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کے کاموں کی فہرست بنائی جائے اور جو کام مکمل ہوتے جائیں انہیں فہرست سے خارج کردیا جائے۔
تفصیلی ریکارڈ رکھنا :  کسی بھی انٹرپرینیور کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ذاتی آفس میں دفتر کا تمام تفصیلی ریکارڈ موجود ہو یا اس تک آسان رسائی ہو۔ اس ریکارڈ سے حاصل ہونے والی معلومات یہ بتائیں گی کہ آپ کی کمپنی مقابلے میں کہاں کھڑی ہے، کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یا کاروبار کن مشکلات سے گزر رہا ہے۔ یہ معلومات تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پہلے سے ہی حکمت عملی مرتب کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔ 
کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ آمدنی اور اخراجات کا کھاتہ بنایا جائے۔ اس طرح آپ کے سامنے کاروبار کی درست تصویر سامنے آئے گی اور آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کی ترجیحات کیا ہیں اور کس جگہ پیسے بچائے جا سکتے ہیں یا آمدنی کا ہدف کیا ہونا چاہیے۔ ایمرجنسی حالات کے لیے پیسے بچانا مت بھولیں۔ کمپنی میں اچانک بہت سے ایسے خرچے بھی سامنے آجاتے ہیں جن کا آپ نے تعین نہیں کیا ہوتا۔ ایک بار جب آپ ماہانہ اخراجات کا بجٹ بنالیں تو ایک مخصوص رقم ایمرجنسی کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
مقابلے کا تجزیہ : ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار کی کامیابی کے لیے مقابلوں سے گھبرانے کے بجائے ان کا تجزیہ کریں ۔ اپنے حریفوںکی کامیابی سے ڈرنے کے بجائےسیکھنے کی کوشش کریں۔ اپنے کاروبار کو درپیش خطرات کا علم آپ کو ان سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا ۔ یہ اصول آپ کے لیے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کاذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
تجارتی دباؤ اور خسارہ :غیرموافق حالات اور غیرمعمولی واقعات کی وجہ سے کاروبار میں کسی کو بھی تجارتی دباؤاور خسارے کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسی صورت میں بعض لوگ حدسے زیادہ پریشان وغمزدہ ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کوایک مثالی بزنس مین بنناہے یا آپ کاروبار میں کامیابی چاہتے ہیں تو مایوس کن جذبات پر قابو پانا ہو گا،تاکہ اس سے آپ کی کاروباری سرگرمیاں اور فیصلے لینے کی صلاحیت متاثرنہ ہو۔
تخلیقی سوچ : زندگی میں کامیابی کے لیے تخلیقی سوچ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بہتر تخلیقی صلاحیت انسان کے کام، کاروبار، تعلقات حتیٰ کہ ذاتی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لے کر آتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لگے بندھے اصولوں پر چلنے کے بجائے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے نت نئے طریقوں کی تلاش میں رہیں۔ آپ جو کچھ جانتے ہیں اس کے ذریعے نئے نظریات اور نقطہ نظر کی تلاش میں رہیں۔
مستقل مزاجی اور سنجیدگی :کاروبار میں جہاں تخلیقی سوچ اہمیت رکھتی ہے وہیں قدرت مستقل مزاج اور محنتی انسان پر بھی ضرور مہربان ہوتی ہے۔ تاہم، اکثر لوگ محنت کرنے کے باوجود بھی اس لیے کامیاب نہیں ہوتے کیونکہ ان میں استقامت نہیں ہوتی۔ مستقل مزاج انسان دراصل اس یقین کا اظہار بھی کر رہا ہوتا ہے کہ قدرت اس کی محنت کو ضائع نہیں کرے گی اور مناسب وقت پر اسے شاندار انعام ضرور ملے گا۔ دوسری جانب کام میں سنجیدگی بھی خاصی اہمیت رکھتی ہے۔
بجٹ بنائیں : سننے میں شاید آسان لگتا ہو مگر بجٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر قائم رہنا تناؤ سے خالی نہیں ہوتا۔ کسی کمپنی کے لیے اپنے مالی منصوبے پر عمل کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ہر ماہ اسے غیرمتوقع اخراجات کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، کچھ اخراجات ایسے ہیں جو ہر ماہ ہوتے ہیں جیسے کہ بجلی، پانی اور گیس کے بل، تنخواہیں، جگہ کا کرایہ، ٹرانسپورٹ اخراجات وغیرہ وغیرہ۔ ان بنیادی اخراجات کے لیے رقم مختص کردیں تاکہ ان کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ابتدائی کچھ ماہ کے دوران اس رقم پر ثابت قدم رہنے کی کوشش کریں، اگر آپ ایسا نہیں کرپاتے تو ایک قدم اور آگے جاکر دیکھیں کہ آپ کن اخراجات میں مزید کمی لا سکتے ہیں۔
بلوں کی بروقت ادائیگی :  یہ ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے مگر پھر بھی یہ کسی کے بھی ذہن سے آسانی سے فراموش ہوسکتا ہے۔ بالخصوص چھوٹے کاروبار میں مسئلے مسائل کی وجہ سے بلوں کی مقررہ تاریخ بھول جانا قدرتی ہوتا ہے، خاص طور پر اگر وہ مہینے کے درمیان کے بعد آئیں۔ تاہم اس صورتحال سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس ذمہ داری کو کسی فرد کے ذمے لگا دیا جائے۔
اضافی آمدنی : بچت کرنا زیادہ تر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا یا ان کو اخراجات کا درست اندازہ ہوتا ہے۔ چاہے آپ دنیا کے مالی بحران سے متاثر ہوئے ہوں یا نہیں، پیسے کی بچت کرنے اور اِسے سمجھداری سے خرچ کرنے کے طریقوں پر غور کرنے سے آپ کو بڑا فائدہ ہوگا۔ کاروبار کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری کرنا بھی ایک اچھا خیال ہے کیونکہ اس طرح نہ صرف آپ کو اضافی آمدنی حاصل ہوتی ہے بلکہ مشکل یا کڑے وقت میں آپ یہ رقم خرچ بھی کرسکتے ہیں۔ 
ہر مہینے کے آغاز میں کچھ رقم نکال کر منظم سرمایہ کارانہ پلان میں لگائیے اور پھر باقاعدہ بچت کا کمال دیکھیے، پیسے بڑھتے ہی رہیں گے۔ بچت چاہے روزانہ کی ہو یا ماہانہ بنیادوں پر، رقم چھوٹی بڑی ہونے کی پروا کئے بغیر آج ہی سے بچت کا آغاز کردیجیے۔ میوچوئل فنڈز ایک وسیع شعبہ ہے، جس میں لاکھوں لوگ اسٹاکس، بانڈز، ریئل اسٹیٹ یا کسی بھی سیکیورٹیز کے مشترکہ فنڈ میں سرمایہ لگاتے ہیں۔ 
ہر سرمایہ کار کو اپنے سرمائے کی شرح سے نفع ملتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو میوچوئل فنڈز میں اس بات پر تشویش ہوتی ہے کہ ان کا پیسہ کہیں کسی غیر اسلامی سرمایہ کاری میں تو نہیں لگ رہا۔ اس ضمن میں کچھ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیز ایسی ہیں، جو صرف شریعہ Compliantفنڈز ہی متعارف کراتی ہیں۔
قرض کا حصول : اگر آپ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کررہے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کو کاروبار کے لیے قرض نہ لینا پڑے۔ تاہم، اگر آپ کے پاس سرمایہ کی کمی ہے تو پھر صرف اتنا ہی قرضہ حاصل کریں جس کی ادائیگی کرنا آپ کے لیے ممکن ہو ورنہ آپ قرض کے بوجھ تلے دبتے چلے جائیں گے۔
دوسروں کے مشورے:  ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار کے آغاز میں آپ کے پاس جتنے زیادہ مشورے ہوں گے، آپ اتنے ہی زیادہ پر اعتماد ہوں گے۔ کاروبار میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ایسا مینٹور ڈھونڈا جائے جو آپ کی رہنمائی کرتے ہوئے آپ کو منزل کی طرف کامیابی سے گامزن کرے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?